یو ایم ٹی نے آن لائن کلاسسز کی تیاری میں سو فیصدسکور حاصل کیے

یو ایم ٹی نے آن لائن کلاسسز کی تیاری میں سو فیصدسکور حاصل کیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) کرونا وائرس کی جاری صورتحال نے تعلیمی نظام کو آن لائن تعلیم کی طرف مائل کر دیا ہے۔ یو نیورسٹی آ ف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) نے ہائر ایجو کیشن کمیشن (HEC) کی طرف سے آن لائن کلاسسز کی تیاری و تعلیم کی فراہمی میں 100% اسکور حاصل کیے ہیں۔ ہائر ایجو کیشن کمیشن (HEC) نے پیرا میٹرز کے مطابق آن لائن کلاس ریڈینیس کی فہرست تیار کی جس میں یو نیورسٹی کورس کی تیاری، لائبریری کی تیاری، ٹیکنالوجی کی تیاری، فیکلٹی کی تیاری، طلباء کی تیاری سمیت لیبارٹری کی تیاری شامل ہے۔ یو نیورسٹی آ ف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) نے ان تمام پیرامیٹر ز میں 100% اسکور حاصل کرکے ایک ا عظیم سنگ میل حاصل کرلیا ہیڈائریکٹر ا یکریڈیشن اینڈ ایکڈیمک کوالٹی امپرومنٹ سیل نے کہا کہ یہ سنگ میل صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد کی متحرک قیادت،ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر محمد اسلم، ڈائریکٹر جنرل یو ایم ٹی عابد ایچ کے شیروانی، یو ایم ٹی کنیکٹیڈ ڈیپارٹمنٹ، یو ایم ٹی آفس آف ٹیکنالوجی سپورٹ، رجسٹراراور فیکلٹی ممبران کی انتھک محنت اور کاوشوں کا نتیجہ ہے صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے ریکٹر یو ایم ٹی، ڈی جی یو ایم ٹی عابد شیروانی،ڈائریکٹر ا یکریڈیشن اینڈ ایکڈیمک کوالٹی امپرومنٹ سیل کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی اورکہا کہ ہماری فیکلٹی و سٹاف دن رات انتھک محنت کرکے موجودہ وبائی امراض کی صورتحال میں ملک و قوم کی خدمت و ترقی میں قلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔
، یہی وجہ ہے کہ یو ایم ٹی موجودہ حالات میں بھی طلباء کو آن لائن کوالٹی ایجو کیشن مہیا کرری ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ یو ایم ٹی طلباء کو درپیش مشکلات کے حل تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں معیاری تعلیم کے نفاذ کیلیئے جدید رجحانات بھی پیدا کر رہی ہے۔ابراہیم مراد کا مزید کہنا تھا کہ یو ایم ٹی تحقیق اور جدید ذرائع سے معاشی و سماجی مسائل کو حل کرکے ملک و قوم کی ترقی میں پیش پیش ہے تا کہ ایک پڑھا لکھا معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔ صدر یو ایم ٹی نے یہ بھی بتایا کہ یو ایم ٹی ایکڈمیا، انڈسٹری اور لوگوں کے درمیان مضبوط روابط بھی قائم کر رہی ہے جس سے پاکستان میں ڈیجیٹل تعلیمی نظام کو بھی فروغ ملے گا۔

مزید :

کامرس -