دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید مبین احمد فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک

  دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید مبین احمد فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
حافظ آباد(آئی این پی) بلوچستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے فوجی جوان مبین احمد کو  یہاں نواحی گاؤں لویرے میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران اور علاقہ کے معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہید مبین احمد کو گارڈ آف آرنر بھی پیش کیا گیا اور بعدازاں پاک فوج کی اعلی قیادت کی جانب سے اسکی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ شہید مبین احمد نے پانچ سال قبل پاک فوج میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ تین روز قبل دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ میں شدید ذخمی ہوگئے تھے جس پر انہیں آرمی ہسپتال کوئٹہ داخل کروایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ 
سپردخاک 

مزید :

صفحہ آخر -