سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستیں دینے کا معاملہ،الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ کے حکم پر من و عن عمل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستیں دینے کے معاملے پرسپریم کورٹ کے حکم پر من و عن عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ جو ڈائریکشن دے گی ایکشن لیں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات اضافی نشستوں کے کیس کے بعد ہی ممکن ہوں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نےسنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے کیخلاف درخواست پر پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کر دیا تھا۔