سیالکوٹ میں 20ارب روپے کی لاگت سے میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہے: عثمان ڈار

سیالکوٹ میں 20ارب روپے کی لاگت سے میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہے: عثمان ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 سیالکوٹ(بیورورپورٹ)وزیراعظم کے مشیر برائے امور نوجواناں محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں 20 ارب روپے کی لاگت سے میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہے۔پینے کا صاف پانی، سیوریج سسٹم، گرین پارکس، ٹریفک ری انجینئرنگ اور شہر کی ماسٹر پلاننگ پر کام ہو رہا ہے،تمام ترقیاتی منصوبے ٹیکس پیئرز کے نام کرنے کا اصولی فیصلہ کر چکا ہوں ترقیاتی منصوبوں پر کام کے باعث شہریوں کو درپیش عارضی مسائل سے آگاہ ہوں، حکومت کی ٹیکس ریونیو میں اضافے کیلئے کوششیں کامیاب ہونے لگی،ٹیکس دہندگان کی حوصلہ افزائی کیلئے جاری منفرد مہم کے زبردست نتائج سامنے آئے مردوں کے ساتھ خواتین ٹیکس پیئرز بھی ملکی خزانے میں حصہ ڈال رہی ہیں عثمان ڈار نے سیالکوٹ میں ترقیاتی منصوبہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی خاتون کے نام کر دیاکلین گرین منصوبے کے تحت شہر میں 1 کروڑ 60 لاکھ روپے کی لاگت سے پارک کا افتتاح کر دیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کے مشیر برائے امو ر نوجواناں محمد عثمان ڈا ر نے شہاب پورہ میں لیڈیز پارک عبدالحکیم کی افتتاحی تقریب میں ٹیکس دہندہ شبنم آصف سے کروانے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پرصوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن چوہدری محمد اخلاق، پاکستان تحریک انصاف سٹی ڈسٹرکٹ کارپوریشن کے صدر،سی او میونسپل کارپوریشن فیصل شہزاد، سٹی جنرل سیکرٹری خواتین ونگ نبیلہ مشتاق بٹ،میاں سرمد، زاہد ملک،میاں اطہر راہی، سہیل انجم، ظفر خان،دانیال باجوہ، مہر زاہد، شاہد انعام، سہیل عمر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
عثمان ڈار

مزید :

صفحہ آخر -