انسانیت کی خدمت میں عظمت ہے‘ اظہر عالم خان

  انسانیت کی خدمت میں عظمت ہے‘ اظہر عالم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکدرہ(تحصیل رپورٹر) انسانیت کی خدمت میں عظمت ہے ایک انسان کی زندگی بچانا پوری انسانیت کی زند گی بچانا ہے عبادت سے جنت ملتا ہے اور خدمت سے اللہ ملتاہے غریب اور نادار لوگوں کو صحت اور تعلیم کی سہولت پہنچانا ہمارا نصب العین ہے محمد اظہرعالم خان۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چکدرہ گھڑی میں اظہر عالم فاونڈیشن نے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس میں 7 ڈاکٹروں نے مختلف امراض کے بیماروں کا معائنہ کیا جس میں تقریبا تین سو سے زیادہ بیماروں کا فری معائنہ کیا اور ادویات دی جسمیں خواتین،مرد اور بچیں شامل تھے علاقے کے عوام نے اظہر عالم فاونڈیشن کے کاوشوں کو سراہا اور اس کے نوجوان چیرمین اظہر عالم کو خصوصی دعائیں دی فاونڈیشن کے چیرمین محمد اظہر عالم نے کہا کہ ادینزائے کے پسماندہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ کے ساتھ ساتھ تعلیم کی سہولت بھی پہنچاینگے انھوں نے کہا کہ ادینزائے کے پسماندہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرینگے تاکہ غریب عوام علاج سے محروم نہ ہوسکیں پروگرام کے مہمان خصوصی اے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر حسین شاہ خان یوسفزئی نے اظہر فاونڈیشن کے پوری ٹیم اور پشاور سے ائے ہوئے ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا اور اسے خراج تحسین پیش کیا انھوں نے عوام پر زور دیا کہ ایسے نوجوانوں کا ساتھ دیں اور تعاون کریں جوغریب عوام کے خدمت کا جذبہ رکھتے ہو انھوں نے کہا کہ جوبھی عوام کی خدمت کرتے ہے ہم ان کے ساتھ مکمل تعاون کرینگے پروگرام کے اختتام پر حسین شاہ خان نے ڈاکٹرز اور فاونڈیشن کے ورکرز میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کی اور فاونڈیشن کے چیرمین اظہر عالم خان نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا