گرونیویگن نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ جیت لیا

 گرونیویگن نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
   کوپن ہیگن (اے پی پی):نیدرلینڈ  کے  سائیکل سوار ڈیلن گرونیویگن   نے ٹور ڈی فرانس  سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ جیت لیا۔ ڈنمارک سے  ٹورڈی فرانس سائیکل ریس  کے  109 ویں ایڈیشن کا آغاز ہوچکا ہے۔ جس میں دنیا بھر کی  سائیکلنگ کی 22ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے تیسرے مرحلے میں سائیکل سواروں نے   ویجلے سے سنڈربرگ تک کا فیصلہ طے کرنا تھا جو  182 کلو میٹر پر محیط تھا۔29 سالہ ڈچ  سائیکل سوار  ڈیلن گرونیویگن نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 182 کلومیٹر کا فاصلہ 4 گھنٹے 11منٹ اور 33 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی۔بیلجیم کے سائیکلسٹ واٹ وین ایرٹ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

 بیلجیم کے ہی   سائیکل سوار  جیسپر فلپسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بیلجیم کے  سائیکلسٹ واٹ وین ایرٹ  کا یلو  جرسی پر قبضہ برقرار ہے۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 3328کلو میٹر کا سفر طے کریں گے۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں 22 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 24 روز جاری رہنے کے بعد 24 جولائی کو اختتام پذیر ہوگی۔ ٹور ڈی فرانس  سائیکل ریس میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم امارات کے سلوانین سائیکل سوار تڈیج پوگاآر اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہیں۔ ٹور ڈی فرانس  سائیکل ریس کا پہلا ایڈیشن پہلی مرتبہ 1903میں ہوا جو فرانسیسی  سائیکل سوار مورس  فرانسس گارین نے  جیتا تھا۔\932