میوزک ڈائریکٹراشفاق علی فلم کھوکھر بادشاہ کی تیاریوں میں مصروف

              میوزک ڈائریکٹراشفاق علی فلم کھوکھر بادشاہ کی تیاریوں میں مصروف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان شوبزانڈسٹری کے صف اول کے میوزک ڈائریکٹراشفاق علی، ہدایتکار ذوالفقارکی نئی پنجابی فلم ”کھوکھر بادشاہ“کے میوزک کی تیاریوں میں مصروف ہوگئے ہیں،اس کا میوزک ان دنوں لاہورکے مقامی اسٹوڈیومیں تیارکیا جارہا ہے،فلم کا مرکزی کردارحیدرسلطان اداکررہے ہیں ان کے مقابل ہیروئن کا کردارپائل چودھری اداکریں گی دیگرکاسٹ میں صائمہ خان ودیگربہت سے نئے وپرانے چہرے شامل ہیں فلم کی کہانی کو بہت معیاری قرا ر دیا جارہا ہے،فلم کے رائٹرسلیم مراد،گلوکارنصیبولال،بختاورعلی ہیں، ہدایتکارعبدالرزاق منا ہیں،فلم کی عکسبندی بھی زوروشورسے جاری ہے۔

مزید :

کلچر -