گوجرانوالہ کیلیے میگا پراجیکٹس کا اعلان،میٹرو بس پراجیکٹ کیلیے فوری  اقدامات کا حکم

گوجرانوالہ کیلیے میگا پراجیکٹس کا اعلان،میٹرو بس پراجیکٹ کیلیے فوری ...
گوجرانوالہ کیلیے میگا پراجیکٹس کا اعلان،میٹرو بس پراجیکٹ کیلیے فوری  اقدامات کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلی مریم نواز نے گوجرانوالہ کے لئے میگا پراجیکٹس کا اعلان کر دیا۔وزیر اعلیٰ  نے گوجرانوالہ میٹرو بس پراجیکٹ کے لئے فوری اقدامات اورگوجرانوالہ کی چھوٹی بڑی سڑکوں کی تعمیر ومرمت کا حکم بھی دیا۔وزیر اعلیٰ  نے گوجرانوالہ میں سرکاری سطح پر پہلا سٹیٹ آف آرٹ کارڈیک ہسپتال بنانے کا اعلان بھی کیا۔کارڈیک سرجری اور کیتھ لیب بھی فراہم کی جائے گی۔پیڈز اور برن یونٹ بھی قائم ہوں گے۔ نگار چوک سٹیڈیم کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنانے اور جلد از جلد تکمیل کا حکم دیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے گوجرانوالہ میں پارکس بنانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں کی بیوٹیفکیشن کرنے اور فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن وہیل کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔گوجرنوالہ میں واسا کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ، ڈرین کی صفائی یقینی بنانے کا حکم دیا۔گوجرانوالہ میں خواتین کی ہیلپ کے لئے ”پنک وہیل“ پراجیکٹ کے تحت پولیس سے متعلق خواتین کی شکایات پر لیڈیز پولیس پنک بائیک پر فوراً پہنچیں گی۔مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور اشیا ضروریہ کے نرخ نیچے لانے کی ہدایت کی-

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ دیہات میں باقاعدہ صفائی اور روڈز کی مرمت کی جا رہی ہے۔مون سون کے دوران بارش کے  پانی کا جلد اخراج یقینی بنایا جائے۔ کسی کو بیروزگار نہ کریں،ریڑھی والوں کو منظم طریقے سے روڈ سائیڈ پر کھڑا کیا جائے۔واٹر فلٹریشن، سٹریٹ لائٹس فنکشنل اور مین ہول کور لگائے جائیں۔گوجرانوالہ میں ڈرگز کے سدباب کے لئے آپریشن جاری رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں سبیل اور کھانا حکومت کی طرف سے دیا جائے گا۔ورچوئل پولیس سٹیشن سے 40 ہزار خواتین کو سروسز فراہم کر چکا ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پتنگ بازی اور بھتہ خوری ختم کرنے پر پولیس کو سراہا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز سے کمشنر آفس میں ارکان اسمبلی،اور ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی، ارکان اسمبلی نے مسائل، تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔وزیر اعلیٰ نے تجاویز نوٹ کیں اور عملدرآمد کے احکامات دیئے۔وزیر اعلیٰ  کوگوجرانوالہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر بریفنگ، میسر مونسپل سروسز سے آگاہ کیا گیا۔وزیر اعلیٰ  کو سی ایم اینی شیٹیو پر پیشرفت اور عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا۔

وزیراطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر صہیب احمد ملک،خرم دستگیر خان ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، ٹکٹ ہولڈر، چیف سیکرٹری، سیکرٹری مواصلات وتعمیرات، سیکرٹیری جنگلات، کمشنر، ڈی سی، آر پی او اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔