کسی بھی جج پر اعتراض کے کچھ قانونی پیرائے ہیں،ماضی کے فیصلے جن سے نقصان ہوا ہو قانونی جواز فراہم نہیں کرتے،سلمان اکرم راجہ 

کسی بھی جج پر اعتراض کے کچھ قانونی پیرائے ہیں،ماضی کے فیصلے جن سے نقصان ہوا ...
کسی بھی جج پر اعتراض کے کچھ قانونی پیرائے ہیں،ماضی کے فیصلے جن سے نقصان ہوا ہو قانونی جواز فراہم نہیں کرتے،سلمان اکرم راجہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما اور معروف قانون دان سلمان اکرم راجہ  نے کہاہے کہ کسی بھی جج پر اعتراض کے کچھ قانونی پیرائے ہیں، ماضی کے فیصلے جن سے نقصان ہوا ہو قانونی جواز فراہم نہیں کرتے،ذاتی عناد کا فیصلوں سے ہٹ کر ثبوت ضروری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ پنجاب میں الیکشن اپیل عدالتوں سے متعلق الیکشن کمیشن اپیل کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی،سپریم کورٹ جانے والے جج شہزاداحمد خان کے دیئے ناموں والی الیکشن عدالتیں کام کررہی تھیں ،مجھ سے پوچھتے ہیں پی ٹی آئی مقدموں میں چیف جسٹس کی شمولیت پر اعتراض کیوں نہیں کیا جاتا،نیاز اللہ نیازی کے اعتراض پر بتایا خان خود بغیر اعتراض ویڈیولنک پر پیش ہوئے، مشیر کون تھا؟

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ کسی بھی جج پر اعتراض کے کچھ قانونی پیرائے ہیں،ماضی کے فیصلے جن سے نقصان ہوا ہو قانونی جواز فراہم نہیں کرتے،ذاتی عناد کا فیصلوں سے ہٹ کر ثبوت ضروری ہے،ان کا کہناتھا کہ میں پارٹی کے ہروائے گئے امیدواروں کیلئے تنہا پیش ہوا، تاریکی میں شمع جلا دیئے۔