بانی پی ٹی آئی عمران خان کا وزیراعظم کی بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ 

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا وزیراعظم کی بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں ...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کا وزیراعظم کی بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعظم شہبازشریف کی بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق 190ملین پاؤنڈ کیس  میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ ہماری پارٹی اے پی سی میں شرکت کرے گی اور حکومت کا موقف سنے گی،عمران خان کا کہناتھا کہ عزم استحکام آپریشن پر ہمارے تحفظات موجود ہیں،افغانستان کے ساتھ ہمارا ڈھائی ہزار کلومیٹر کا بارڈر ہے،اس آپریشن سے ملک میں عدم استحکام مزید بڑھے گا۔

بانی پی ٹی آئی کا کہناتھا کہ جب تک افغانستان سے تعلقات بہتر نہیں ہوتے ہم ٹی ٹی پی سے نہیں جیت سکتے،ان کاکہناتھا کہ کبھی غلامی نہیں کروں گا، جیل میں مرنے کیلئے تیار ہوں،جب تک زندہ ہوں، لڑوں گا۔عمران خان نے کہاکہ نوازشریف، مریم نواز، خواجہ آصف کے بیانات کی ویڈیوز موجود ہیں،ان کی ویڈیوز نکال کر ان پر خیبرپختونخوا میں ایف آئی آر درج کریں۔