ناران کاغان جانیوالے ایک ہی خاندان کے 9 افراد لاپتہ لیکن پولیس نے کیا موقف اپنایا؟ ہرکوئی حیران پریشان

ناران کاغان جانیوالے ایک ہی خاندان کے 9 افراد لاپتہ لیکن پولیس نے کیا موقف ...
ناران کاغان جانیوالے ایک ہی خاندان کے 9 افراد لاپتہ لیکن پولیس نے کیا موقف اپنایا؟ ہرکوئی حیران پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرگودھا (ویب ڈیسک) ناران کاغان جانے والے سرگودھا کے گاؤں کے نو افراد 16 دن بعد بھی نہ مل سکے تاہم بھلوال پولیس کا کہنا ہے کہ سالم انٹرچینج سے غائب 9 افراد ایف آئی اے کو مطلوب تھے۔واضح رہے کہ ناران کاغان جانے والے سرگودھا کے گاؤں کے نو افراد تقریبا دو ہفتے قبل پکنک سے واپسی پر دو گاڑیوں سمیت لاپتہ ہوگئے تھے جبکہ لاپتہ افراد میں ایک نوجوان کی ماں صدمہ نہ سہہ سکی تھی اور دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئی تھی۔

آج نیوز کے مطابق اس حوالے سے اتوار کو بھلوال پولیس نے کہا ہے کہ سالم انٹرچینج سے غائب 9 افراد ایف آئی اے کو مطلوب تھے، اس حوالے سے پھلروان پولیس نے ایف آئی اے فیصل آباد سے رابطہ کیا۔ ملزمان کے لواحقین کو ایف آئی اے سے رابطہ کرنے کا کہہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ سرگودھا کے گاؤں کے لاپتہ ہونے والے 9 افراد کے لواحقین کے احتجاج کے بعد آج ایف آر درج ہوئی۔ اہل خانہ کا مؤقف ہے کہ لاپتہ افراد کے اے ٹی ایم سے سرگودھا اور فیصل آباد سے رقم بھی نکلوائی گئی ہے۔دوسری جانب گمشدہ افراد میں ایک نوجوان کی والدہ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئی تھیں، لواحقین نے لاش سڑک پر رکھ کر لا پتہ افراد کی بازیابی کے لئے احتجاج کیا تھا۔