حکومت کورونا کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کرے،ذکر اللہ مجاہد

حکومت کورونا کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کرے،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ شہر لاہور میں تیزی سے پھیلتی کورونا وائرس کی وبا تشویشناک ہے۔حکومت عوام کو کورونا وائرس سے آگاہی کیلئے موثر اقدامات کرتے ہوئے میڈیا سمیت دیگر ذرائع ابلاغ کو استعمال کرے۔ کورونا وائرس کی تیزی سے بڑھتی تعداد کی ایک بڑی وجہ لوگوں کی اس بیماری سے لاعلمی ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد اس بیماری کو سنجدگی سے نہیں لے رہی جو انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں ضلعی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم، ضیاء الدین انصاری، اظہر بلال، افتخار احمد چوہدری، ڈپٹی سیکرٹریز جماعت اسلامی لاہور عبدالعزیز عابد، عبدالحفیظ اعوان، عمر شہباز و دیگر عہدیداران شریک تھے۔ ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ دو ماہ کے لاک ڈاؤن نے دیہاڑی دار اور سفید پوش طبقہ کے افراد کی کمر توڑ دی ہے جبکہ ملکی معاشی صورتحال خطرناک حال پہنچ چکی تھی ایسے میں لاک ڈاؤن میں ایس او پیز کیساتھ کاروبار کی اجازت معاشی استحکام کیلئے خوش ا?ئندہ ہے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے کاہ کہ اگر حکومتی سطح پر کورونا وبا کو کنٹرول کرنے کیلئے بروقت اقدامات کیے جاتے اور لاپروائی نہ برتی جاتی تو ا?ج حالات بہت مختلف ہوتے۔ موجودہ صورتحال میں حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور عوام میں بیماری سے بچاؤ کیلئے شعور اجاگر کرے اور ایس او پیز پر عمل درا?مد کیلئے موثر جامع حکمت عملی تشکیل دے۔ ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ رجوع الی اللہ اور حفاظتی تدابیر کو اپنا کر کورونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔ جماعت اسلامی لاہور شہر بھر میں کورونا ا?گاہی مہم کو جاری رکھے گی اور ریلیف سینٹرز اور سینکڑوں الخدمت کمیٹیوں کے ذریعے گلی محلے کی سطح پر کورونا ا?گاہی مہم کو مزید تیز کرے گی۔ اس موقع پر اجلاس میں امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے اس بات کا عزم کرتے ہوئے کہا