انعم خان اورندیم حیدر کا ویڈیو ”وے ڈھول وفادارا“ریلیز

انعم خان اورندیم حیدر کا ویڈیو ”وے ڈھول وفادارا“ریلیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)معروف گلوکارہ انعم خان اور گلوکار ندیم حیدر کا نیامشترکہ ویڈیو سونگ”ڈھول وفادارا“ کو ریلیز کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو کو گذشتہ روز شاہین سٹوڈیو نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل او ردیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیا ہے اس البم کا میوزک ابی خان نے ترتیب دیاہے اس کی شاعری خضر حیات مون نے لکھی ہے جبکہ اس کی ویڈیو ڈائریکشن اعظم صادق نے دی ہیں۔اس گانے کی ریکارڈنگ و مکس ماسٹرنگ خرم بھٹی نے کی ہے۔ انعم خان نے بتایاکہ ا س سے قبل ان کے کافی ویڈیو ریلیز ہوچکے ہیں جو کافی مقبول ہوئے مگر جو مقبولیت اس ویڈیو کو مل رہی ہے اس سے قبل کسی کو نہیں ملی۔انعم خا ن نے مذید بتایاکہ ان کے سولو گانے بھی مکمل ہو چکے ہیں جن کی ویڈیو تیار کرکے انہیں جلد ریلیز کیا جائے گا ان کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ سننے والوں نے جس طرح سے ہمیشہ بہت پزیرائی دی ہے اس ویڈیو کو بھی بہت زیادہ پسند کیاجائے گا۔

مزید :

کلچر -