ڈکیتی،چوری کی وارداتیں،شہری لاکھوں  روپے،زیورات،موبائل فونز،موٹر سائکلوں،گاڑیوں سے محروم

ڈکیتی،چوری کی وارداتیں،شہری لاکھوں  روپے،زیورات،موبائل فونز،موٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی و راہزنی کی مختلف وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی موبائل فون اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق شمالی چھاؤنی کے علاقے میں اسلم  کے گھر سے ڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر 4لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے، گارڈن ٹاؤن میں تنویر سے اسلحہ کے زور پر 2لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون  لوٹ لئے گئے، غازی آباد میں ڈاکو شہباز سے 1 لاکھ  10ہزار روپے روپے اور موبائل فون، لٹن روڈ میں عمران  سے 1 لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون، کاہنہ میں ڈاکو اکبر علی سے اسلحہ کے زور پر2لاکھ روپے اور موبائل فون، اسلام پورہ کے علاقے میں ڈاکو سلیم سے 1 لاکھ روپے اور موبائل فون ، راوی روڈ میں شفقت سے 1 لاکھ 30ہزار اور موبائل فون، ٹبی سٹی میں زبیر سے 2 لاکھ  20ہزار روپے اور موبائل فون، نولکھا میں عابد سے 1 لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون، ہربنس پورہ میں افضل سے موٹرسائیکل اور ہزاروں روپے کی نقدی اور غازی آباد میں ڈاکو کمال سے 70ہزار روپے اور موبائل لوٹ لیا اور فرار ہو گئے مصطفی آباد، نواں کوٹ، شیراکوٹ  ٹاؤن شپ، ملت پارک اور گلبرگ سے گاڑیاں اور شاہدرہ ٹاؤن، ہنجروال، نواں کوٹ، سمن آباد، مسلم ٹاؤن، برکی، ڈیفنس سی سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -