ڈیرہ،بدنام زمانہ بنک ڈکیٹ ملزم خان محمد عرف جاوید کی ضمانت منظور

  ڈیرہ،بدنام زمانہ بنک ڈکیٹ ملزم خان محمد عرف جاوید کی ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       ڈیر ہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)ڈیرہ پولیس کی جاندار اور معیاری تفتیش کی بدولت عدالت عالیہ کے بعد عدالت عظمی سے بھی بینک ڈکیتی میں ملوث بدنام زمانہ ڈکیت خان محمد عرف جاوید خان کی ضمانت کی درخواست ٹھوس شواہد اور ثبوتوں کی بنا پر خارج،ایڈیشنل سیشن جج ||نے منشیات سمگلر کو 90کلوگرام چرس سمگل کرنے اور جرم ثابت ہونے پر 25سال قید بامشقت اور 10لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال 12نومبر2021کو تھانہ صدر کی حدود شیخ یوسف کے مقام پر بینک ڈکیتی کی واردات میں نامعلوم ملزمان مجموعی طور پر 42لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔29نومبر2021 کوڈی پی او ڈیرہ کی جانب سے مذکورہ بنک ڈکیتی کا سراغ لگانے کیلئے تشکیل کردہ ٹیم نے ملزمان کا سراغ لگا کر واردات کا ایک اہم کارندہ خان محمد عرف جاویدکو ضلع مالاکنڈ سوات جبکہ ملزم صفدر سمیت 5سہولت کاروں کو ڈیرہ اسماعیل خان سے گرفتار کیا تھا،اور ساتھ لوٹی گئی رقم ساڑھے 13لاکھ روپے اوربنک کے گارڈ سے چھینی گئی رائفل بھی برآمد کر لی تھی۔ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم خان محمد عرف جاوید  ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست خارج ہونے کے بعدنے سپریم کورٹ میں ضمانت کی استدعا کی تھی، لیکن ڈیرہ پولیس کی بہترین اور معیاری تفتیش کی بدولت سپریم کورٹ نے ملزم خان محمد عرف جاوید کے خلاف ناقابل تردید شواہد، ثبوتوں اور مقدمہ میں ملوث ہونے کی بہترین شہادتوں کی بنا پر ضمانت کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔اسی طرح ایڈیشنل سیشن جج ||ڈیرہ نے لاکھوں روپے مالیت کی 90کلو گرام چرس پنجاب اسمگل کرنے کے مقدمہ میں ملوث منشیات اسمگلر حضرت ولی کو جرم ثابت ہونے پر 25سال قید بامشقت اور 10لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی ہے، ڈیرہ پولیس اپنی جاندار اور معیاری تفتیش کی بدولت جرائم پیشہ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہے۔