خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے مہم میں تیزی لائی جارہی ہے، ذکیہ شاہنواز

خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے مہم میں تیزی لائی جارہی ہے، ذکیہ شاہنواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( لیڈی رپورٹر)وزیر بہبود آبادی پنجاب بیگم ذکیہ شاہ نواز نے کہا کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے کئے جانیوالے حکومتی اقدامات سے آگاہ کرنے کیلئے ہر سطح پر جاری مہم میں تیزی لائی جارہی ہے یہ بات آج یہاں انہوں نے گورنمنٹ اسلامیہ کالج کوپر روڈ پر خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ خواتین پر تشدد کی روک تھام وراثتی جائیداد کی منتقلی اور لوکل باڈیز میں خواتین کی موثر نمائندگی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں حکومت نے خواتین کو ملکی ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کیلئے متعدد مثالی اقداما ت کئے ہیں نئے قوانین متعارف کروانے کیساتھ بعض پرانے قوانین کی ترامیم کی گئی ہیں جن سے خواتین زیادہ پر اعتماد ہوکر قومی و معاشی ذمہ داریاں اد اکررہی ہیں بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہاکہ ملازمت پیشہ خواتین کے تحفظ کے ایکٹ 2012 میں ترمیم ایسڈ بل خواتین کے تعلیمی اداروں میں خواتین کے معاشی ومعاشرتی کردار کے حوالے سے نئے اسباق متعارف کروائے جارہے ہیں   انہوں نے کہا کہ سرکاری شعبے کی طرح نجی شعبے میں بھی خواتین کیلئے نوکری کا کوٹہ مختص کیاجائے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کسی بھی بورڈ آف گورنر ز میں خواتین کی 33 فیصد نمائندگی لازمی قرار دی جاچکی ہے انہوں نے کہا کہ زچگی سے 30 دن بعد خواتین ورکروں سے سخت کام لینے پر پابندی کی سمری منظور ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ ہوم بیسڈورکرز کیلئے پالیسی کا مسودہ حتمی رائے کیلئے محکمہ قانون کو بھجوایا جارہاہے ۔ خواتین کے وراثت کی منتقلی کو یقینی بنانے اور ہراسمنٹ مہم کی مانیڑنگ بھی کی جارہی ہے