بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخوا ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے200 طلبا وطالبات فائنل میچ دیکھیں گے

بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخوا ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے200 طلبا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی دعوت پر بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخوا ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے200 طلبا وطالبات لاہو رمیں پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ دیکھیں گے۔وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخوا ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے200 طلبا وطالبات کو فائنل میچ دیکھنے کی دعوت دی ہے اور دیگر صوبوں کے یہ طلبا وطالبات وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کے خصوصی مہمان کی حیثیت سے حکومت پنجاب کے انکلوژر میں بیٹھ کر میچ سے لطف اندوز ہوں گے۔میری دعوت پر پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کے تحت تعلیمی وظائف حاصل کرنیوالے 25پیف سکالرز بھی فائنل میچ دیکھیں گے۔ اس کے علاوہ8بہترین ایجوکیشن ایڈمنسٹریٹرز کو بھی میچ دیکھنے کی دعوت دی گئی ہے اسی طرح 12 بہترین ہیلتھ پروفیشنلزبھی وزیراعلیٰ کی دعوت پر فائنل میچ دیکھیں گے اوران میں پرنسپلز، سرجنز،پروفیسرز ،وائس چانسلرز ،ڈاکٹرز ،نرسزاورپیرا میڈیکل سٹاف شامل ہوگا۔

مزید :

علاقائی -