کراچی کے ہوٹل میں کھلاڑیوں کیلئے قائم کورونا ویکسی نیشن سینٹر ختم کر دیا گیا مگر کیوں؟ حیران کن خبر

کراچی کے ہوٹل میں کھلاڑیوں کیلئے قائم کورونا ویکسی نیشن سینٹر ختم کر دیا گیا ...
کراچی کے ہوٹل میں کھلاڑیوں کیلئے قائم کورونا ویکسی نیشن سینٹر ختم کر دیا گیا مگر کیوں؟ حیران کن خبر
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد کے مقامی ہوٹل میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شریک ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کیلئے قائم کورونا ویکسی نیشن سینٹر ختم کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن سینٹر سے 300 افراد میں سے تقریباً 160 کھلاڑیوں اور آفیشلز نے ویکسین لگوائی جبکہ متعدد نے انکار کر دیا۔ پی ایس ایل میں شریک چار غیر ملکیوں نے بھی ویکسین لگوائیں جن میں دو کھلاڑی اور 2 کوچنگ سٹاف کے افراد شامل ہیں۔ 
 پی سی بی کا کہنا ہے کہ مزید افراد ویکسین کی درخواست کرتے تو سینٹر قائم رہتا لیکن متعدد غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے ویکسی نیشن سے انکار کے بعد اس سینٹر کو ختم کر دیا گیا ہے اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی آج سے وطن واپسی کا سلسلہ بھی شروع ہو رہا ہے جس کے بعد اگلا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ 
واضح رہے کہ پی سی بی نے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے باعث ایونٹ ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا جس پر شائقین کرکٹ کیساتھ ساتھ ماہرین کرکٹ اور سابق کرکٹرز بھی غم و غصے میں دکھائی دے رہے ہیں جن کا کہنا ہے کہ بائیو سیکیور ببل کے پروٹوکولز پر سختی سے عملدرآرمد نہ ہونے کی وجہ سے ایسا ہوا ہے۔ 

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -