خاتون نے اپنے باتھ روم کا شیشہ ہٹایا تو پیچھے پرانا اپارٹمنٹ مل گیا، حیران پریشان رہ گئی

خاتون نے اپنے باتھ روم کا شیشہ ہٹایا تو پیچھے پرانا اپارٹمنٹ مل گیا، حیران ...
خاتون نے اپنے باتھ روم کا شیشہ ہٹایا تو پیچھے پرانا اپارٹمنٹ مل گیا، حیران پریشان رہ گئی
سورس: TikTok/samanthahartsoe

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک خاتون کے گھر کے باتھ روم میں ہمہ وقت تازہ ہوا آتی رہتی تھی، حالانکہ باتھ روم میں ہوا کی آمدورفت کا بظاہر کوئی راستہ نہیں تھا۔ خاتون نے ایک روز اس معاملے کی حقیقت جاننے کی کوشش کی اور باتھ روم میں لگا بڑے سائز کا آئینہ ہٹایا تو ایسا انکشاف ہوا کہ اس کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔ میل آن لائن کے مطابق نیویارک کی رہائشی سمانتھا ہرٹسوئی نامی اس خاتون نے جب آئینہ ہٹایا تو اس کے پیچھے ایک چھوٹا سا سوراخ تھا۔ یہ سوراخ آگے ایک گیلری میں کھلتا تھا اور اس سے آگے ایک خفیہ اپارٹمنٹ تھا، جس کے متعلق سمانتھا اور اس کی فیملی آج تک نہیں جانتے تھے، حالانکہ انہیں اس گھر میں منتقل ہوئے کئی سال گزر چکے تھے۔


سمانتھا نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر کئی ویڈیوز پوسٹ کی ہیں جن میں وہ آئینہ ہٹا کر اس تنگ سوراخ میں داخل ہوتی اور خفیہ اپارٹمنٹ میں جاتی ہے۔ اس اپارٹمنٹ میں کئی کمرے ہوتے ہیں اور لگتا ہے کہ جیسے وہ ابھی زیرتعمیر ہی ہو، کیونکہ اس کی دیواریں، ٹوائلٹ اور فرش وغیرہ ابھی مکمل نہیں بنے ہوتے۔یہ پورا اپارٹمنٹ گھپ اندھیرے میں ڈوبا ہوتا ہے، جسے سمانتھا ٹارچ کے ذریعے اپنے ٹک ٹاک فینز کو دکھاتی ہے۔ لوگ بھی اس خفیہ اپارٹمنٹ کو دیکھ کر خوفزدہ رہ جاتے ہیں۔ کمنٹس میں اکثر لوگ اس اپارٹمنٹ کو معروف ہارر فلم ’کینڈی مین‘ میں دکھائے گئے ایک خفیہ اپارٹمنٹ کے سین سے تشبیہ دے رہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -