شدید برفباری، وادی تیراہ میں 10مارچ تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

شدید برفباری، وادی تیراہ میں 10مارچ تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ
شدید برفباری، وادی تیراہ میں 10مارچ تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبر(ڈیلی پاکستان آن لائن) حالیہ برفباری کے باعث وادی تیراہ میں 25 سرکاری سکولوں کو 10 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈپٹی کمشنر نے اعلامیہ جاری کردیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وادی تیراہ میں شدید سردی اور برفباری کے باعث تمام 25 سکول بند رہیں گے، ڈپٹی کمشنر خیبرکا کہنا ہے کہ ضلعی محکمہ تعلیم حکام کے سفارشات کی روشنی میں اعلامیہ جاری کردیا گیا،فیصلہ اساتذہ کرام اور طلباء وطالبات کو درپیش مشکلات کے باعث کیا گیا۔

ڈی سی کا مزید کہنا ہے کہ موسم سرما تعطیلات ختم ہونے پر سکول کھل گئے تھے حالیہ برفباری کے باعث دوبارہ 10 مارچ تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 

مزید :

علاقائی -FATA -خیبر -