حوالات میں ملزم نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی
نوشہرہ (ویب ڈیسک) نوشہرہ کے تھانہ بدرشی کے حوالات میں ملزم عثمان نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول پر متعدد ایف آئی آرز درج تھیں جس میں ملزم سزائیں کاٹ چکا تھا جبکہ اسے آج چوری کی واردات میں گرفتار کیا گیا تھا، واقعہ پیش آنے کے وقت تھانہ بدرشی کی پولیس پولیو ڈیوٹی پر مامور تھی۔
مقتول عثمان کا تعلق نوشہرہ کے پوش علاقے لال کرتی سے تھا۔