آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، پنشن ختم ،یکم جولائی سے نئی رضاکارانہ سکیم لانے کی تیاری

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، پنشن ختم ،یکم جولائی سے نئی رضاکارانہ سکیم ...
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، پنشن ختم ،یکم جولائی سے نئی رضاکارانہ سکیم لانے کی تیاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی ایم ایف کی ایک اور شرط کو مانتے ہوئے وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی پنشن کا بڑا بوجھ ختم کرنے کے لئے یکم جولائی سے نئی رضاکارانہ پنشن اسکیم لانے کی تیاری کر لی۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق خبر رساں ادارے نے بتایا کہ تمام نئی سرکاری بھرتیاں رضاکارانہ پنشن سکیم کے تحت کئے جانے کا امکان ہے جبکہ پرانے بھرتی سرکاری ملازمین کی پنشن بجٹ سے ہی دی جائے گی۔نئی پنشن سکیم سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے تیار کی ہے جس کے تحت نئے سرکاری ملازمین کو حکومتی پنشن کے بجائے رضاکارانہ پنشن سکیم دی جائے گی، وفاقی حکومت سرکاری ملازمین کی رضامندی سے ان کو نئی سکیم میں منتقل کر سکتی ہے۔ایس ای سی پی نے سرکاری اور نجی شعبے دونوں میں نئی سکیم کا اطلاق کرنے کی تجویز دی ہے، نجی شعبے اس وقت ملازمین کو پراویڈنٹ فنڈ یا گریجویٹی کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔
ایس ای سی پی کی تجویز ہے کہ نجی شعبہ ملازمین کو صرف رضا کارانہ پنشن سکیم دے، اس سکیم کے تحت ملازمت کی تبدیلی کی صورت میں بھی ملازمین کو پنشن کی سہولت جاری رہے گی۔اس وقت ملک میں 43 پنشن فنڈ کام کر رہے ہیں اور ان فنڈز میں 61 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جا چکی ہے۔

مزید :

بجٹ -قومی -