جنوبی پنجاب صوبہ کیوں ضروری کیا ،فائدے اسلام آباد میں سیمینار

جنوبی پنجاب صوبہ کیوں ضروری کیا ،فائدے اسلام آباد میں سیمینار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) یونائیٹیڈ سرائیکی سٹوڈنٹس فورم کی طرف سے اسلام آباد میں "ساو¿تھ پنجاب صوبہ" کیوں ضروری ہے اور اس سے علاقے کو کیا فائدہ ہوگا کے نام پر ایک سیمنار منعقد ہوا جس(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )


 میں جنوبی پنجاب کے زیرتعلیم طلبا و طالبات اور سرائیکی مختلف تنظیموں کے طلباءعہدیداران کی کثیرتعداد نے شرکت کی سیمینار میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان مہمان خصوصی تھے جبکہ سینیٹر فرحت اللہ بابر ' ایم این اے ڈاکٹر افضل ڈھانڈلہ سمیت دیگر راہنماو¿ں نے بھی شرکت کی اور اظہار خیال کیا۔اس موقع پر نوابزادہ افتخار احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ سرائیکی بیلٹ کو پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ترجیح دی ہے وزیراعظم کا عہدہ بھی پیپلزپارٹی نے سرائیکی بیلٹ سے دیا انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سرائیکی صوبہ بنانے کے لئے مخلص ہے جبکہ دیگر جماعتیں صرف بیانات دیتے ہیں سرائیکی صوبہ ناگزیر ہے وسیب کے نوجوان ملازمتوں سے محروم ہیں اور آج بھی ہمارا وسیب ہرشعبہ میں پیچھے ہے انہوں نے کہا کہ علاج معالجے اور تعلیم کے میدان میں بھی سوتیلیوں جیسا سلوک کرتے ہوئے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ صوبہ بن جائے تو میگا فنڈز ' ذاتی بجٹ ' صحت ' تعلیم پر خصوصی توجہ اور روزگار سمیت صوبائی خودمختاری اور دیگر فوائد ملیں گے جس کے لئے ہم سب کو مل کر آواز بلند کرنا ہوگی انہوں نےکہا کہ پیپلزپارٹی کے منشور میں صوبہ شامل ہے اور یقین سے کہتے ہیں کہ صوبہ صرف پیپلزپارٹی ہی بنائے گی اس لیے پیپلزپارٹی کو مل کر مضبوط کرنے میں کردار ادا کیا جائے انہوں نےکہا کہ دارالحکومت اور دارالخلافہ میں سرائیکی بولنا مشکل تھی جبکہ 1993 میں پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں قومی اسمبلی ' سینٹ ' صدر و وزیراعظم ہاو¿س میں سرائیکی زیادہ بولی جاتی تھی جس کا کریڈٹ بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کو جاتا ہے انہوں نےکہا کہ موجودہ حکومت نے انتخابات میں صوبے کا وعدہ کیا مگر تاحال وعدہ وفا نہ ہوسکا اور نہ ہی ان حکمرانوں سے اچھائی کی امید ہے سیمینار میں سرائیکی طلباءنے روایتی جھومر بھی ڈالی اور گیت بھی سنائے گئے شرکاءکی کثیرتعداد نے سیمینار کو چارچاند لگا دیئے ۔
سرائیکی صوبہ