قطر سے کل پرواز کی انٹری‘ ملتان قرنطینہ میں انتظامات کا سلسلہ تیز

  قطر سے کل پرواز کی انٹری‘ ملتان قرنطینہ میں انتظامات کا سلسلہ تیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر  ) بیرون ملک سے آنیوالی متوقع پروازوں کے پیش نظر لیبر کمپلیکس قرنطینہ میں بڑے پیمانے پر انتظامات جاری ہیں۔ قطر سے آنیوالی والی ایک پرواز کل علی الصبح ملتان ائرپورٹ پہنچے گی۔اس سلسلہ میں ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے قرنطینہ سنٹر میں صفائی کا گرینڈ آپریشن شروع کر دیا ہے اورمختلف بلاکس کے کمروں کی وینائل سے صفائی (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

جاری ہے۔اس کے علاوہ قرنطینہ سنٹر کی گرین بیلٹس، لان اور پارکوں کی خصوصی صفائی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔گزشتہ روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوو فوکل پرسن محمد طیب خان نے انتظامات کو چیک کیا جب کہ ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ناصرشہزادڈوگر نے بھی صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔اس موقع پرڈپٹی منیجرآپریشنز انوارالحق بھی ان کے ہمراہ تھے۔یاد رہے کہ دیارغیر سے آنیوالے پاکستانیوں کو ہوٹل اور قرنطینہ سنٹر میں رہنے کے دونوں آپشن دئے جائیں گے۔ہوٹل کے اخراجات مسافر خود برداشت کریں گے جبکہ قرنطینہ سنٹر میں رہائش،کھانا اوردیگرسہولیات حکومت کی طرف سے مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔
قطر پرواز