سینئر صحافی منصور علی خان نے سماءنیوز سے استعفیٰ دیدیا لیکن کیوں؟ حیران کن دعویٰ 

سینئر صحافی منصور علی خان نے سماءنیوز سے استعفیٰ دیدیا لیکن کیوں؟ حیران کن ...
سینئر صحافی منصور علی خان نے سماءنیوز سے استعفیٰ دیدیا لیکن کیوں؟ حیران کن دعویٰ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سینئر صحافی منصور علی خان نے سماءنیوز سے استعفیٰ دیدیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سامنے آنے والی خبروں میں بتایا جارہاہے کہ منصور علی خان پر مریم نواز کے انٹرویو کی لیکس ہونے پر چینل کی جانب سے کافی دباﺅ تھا جس کے باعث انہوں نے ٹی وی سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیاہے تاہم اس دعوے کی تاحال کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آ سکی ہے ۔
یاد رہے کہ منصور علی خان یوٹیوب پر اپنے وی لاگز کی وجہ سے بھی بیش بہا شہرت رکھتے ہیں ۔

مزید :

قومی -