مداح نے درفشاں سلیم کو بوسہ دے دیا، ویڈیو وائرل

مداح نے درفشاں سلیم کو بوسہ دے دیا، ویڈیو وائرل
مداح نے درفشاں سلیم کو بوسہ دے دیا، ویڈیو وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ویب ڈیسک)  اُبھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم کو تقریب کے دوران خاتون مداح نے بوسہ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

3 مئی کو لاہور میں سُپر ہٹ ڈرامہ سیریل ‘عشق مرشد’ کی آخری قسط کا پریمیئر رکھا گیا تھا جس میں درفشاں سلیم اور بلال عباس سمیت ڈرامے کی دیگر کاسٹ نے بھی شرکت کی تھی۔پریمیئر کے دوران ڈرامے کی آخری قسط سینما پر دکھائی گئی تھی جسے دیکھنے کے لیے مداحوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، مداح نہ صرف ‘عشق مرشد’ کی آخری قسط دیکھنے کے لیے پریمیئر پر پہنچے تھے بلکہ وہ ڈرامے کے مرکزی کردار درفشاں سلیم اور بلال عباس سے بھی ملنا چاہتے تھے۔

ایکسپریس کے مطابق اس موقع پر بلال عباس اور درفشاں سلیم نے اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفیاں لیں اور ویڈیوز بھی بنوائیں جوکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔انہی وائرل ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو صارفین کی توجہ کا مرکز بنی کیونکہ اس ویڈیو میں ایک خاتون مداح نے درفشاں سلیم کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے اداکارہ کے گال پر بوسہ دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون مداح پہلے درفشاں سلیم کے پاس آکر اُن کے ساتھ سیلفی لیتی ہیں اور پھر فوراََ اداکارہ کے گال پر بوسہ دے دیتی ہیں۔


اس حرکت پر درفشاں سلیم چونکتے ہوئے خاتون مداح کو خود سے دور کرتی ہیں اور اُنہیں اشارے سے دوبارہ ایسا کرنے سے روکتی ہیں، پھر اداکارہ تیزی سے وہاں سے چلی جاتی ہیں۔

مزید :

تفریح -