بیٹی کی پیدائش کی خوشی میں تقریب ،ماں کا بھرپور ڈانس 

 بیٹی کی پیدائش کی خوشی میں تقریب ،ماں کا بھرپور ڈانس 
 بیٹی کی پیدائش کی خوشی میں تقریب ،ماں کا بھرپور ڈانس 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ زارا نور عباس جہاں اپنی خوبصورتی اور اداکاری کی وجہ سے مشہور ہیں وہیں وہ اپنے ڈانس کی وجہ سے بھی سب کی داد وصول کرتی ہیں۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اداکارہ زارا نور عباس اور ان کے شوہر اداکار اسد صدیقی کے ہاں رواں سال 27 مارچ کو بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام ' نورِ جہاں' رکھا گیا ہے۔حال ہی میں اداکار جوڑے کی جانب سے بیٹی کی پیدائش کی خوشی میں 'خوش آمدید جشن نورِ جہاں' تقریب رکھی گئی جس میں اداکارہ زارا نور عباس نے بھی ڈانس کیا۔

وائرل ویڈیو میں اداکارہ کو بالی وڈ کے مشہور گانے پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے اور ویڈیو میں ان کے دوست احباب کو زارا نور کو سراہتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید :

تفریح -