حضرت میاں میرؒ کا 396واں عرس آج شرو ع ہو گا

حضرت میاں میرؒ کا 396واں عرس آج شرو ع ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام برصغیر پاک وہند کے معروف صوفی بزرگ حضرت میاں میرؒکے سالانہ 396ویں عرس مبارک کی تقریبات کا افتتاح صاحبزادہ پیر سیّد سعیدا لحسن شاہ،صوبائی وزیر اوقاف پنجاب،کیپٹن (ر)محمد محمود سیکرٹری /چیف ایڈمنسٹریٹراوقاف و مذہبی امور پنجاب اور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ڈائریکٹرجنرل مذہبی امور آج بعد نماز عصر رسم چادر پوشی سے کریں گے۔ اس موقع پر زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف لاہور و دیگر مشائخ عظائم بھی شریک ہونگے۔ محکمہ اوقاف نے زائرین کی سہولت اور دربار شریف پر آنے والے زائرین کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں،۔

تقسیم لنگر کے لئے 612,000/-روپے مختص کئے گئے ہیں۔عرس مبارک کی تقریبات 2دن تک جاری رہیں گی۔اس موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔