ویوو نے وی20 ایس ای سمارٹ فون متعارف کروا دیا

ویوو نے وی20 ایس ای سمارٹ فون متعارف کروا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)سمارٹ فونز بنانے والی صف اول کی کمپنی، ویوو کی جانب سے آج پاکستان میں اپنی V20 Series کا ایک نیا سمارٹ فون V20 SE متعارف کروا دیا گیا ہے۔ صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فون میں ڈیزائن، کیمرہ اور پرفارمنس کے حوالے سے بہترین فیچرز کو شامل کیا گیا ہے تاکہ وہ 45,999 روپے کی مناسب قیمت میں ایک شاندار انتخاب کرسکیں۔ ویوو کے اس نئے V20 SE کے خاص فیچرز میں سب سے نمایاں اسکا 32MP سپر نائیٹ سیلفی کیمرہ ہے جو دن ہو یا رات، آپ کے لیے بہترین تصاویر کھینچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ اس میں Aura Screen Light کا فیچر بھی شامل ہے جو رات کے وقت آپ کے چہرے کو روشن کرنے کے لیے بہترین انتظام کرتا ہے۔ اسی طرح فون کی پشت پر موجود 48MP اے آئی ٹرپل کیمرہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ چاہے آپ تصاویر لے رہے ہوں یا پھر ویڈیو بنائیں، منظر ہمیشہ صاف شفاف اور چمکتا دمکتا نظر آئے۔ V20 SEکے ڈیزائن پر بھی خاص توجہ دے گئی ہے اور نہ صرف یہ دیکھنے میں کافی پتلا سا ہے، بلکہ اس کا وزن بھی انتہائی کم ہے اور اسکی تھری ڈی باڈی اسے بادلوں کی طرح ہلکا پھلکا بنا دیتی ہے۔ ویوو کی جانب سے اس بات پر خاص توجہ دی گئی ہے کہ نہ صرف فون میں ایک بڑی 4100 ملی ایمپیئر آور کی بیٹری استعمال کی جائے بلکہ ساتھ ہی ساتھ اس میں 33W کی تیز ترین چارجنگ کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔تاکہ آپ منٹوں میں اپنے فون کو ری چارج کرسکیں اور اسے آرام سے ایک دو دن استعمال کریں۔  فون کی لانچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستان میں ویوو کے سینئر برانڈ مینجر، زہیر چوہان کا کہنا تھا کہ ''ویوو نے ہمیشہ صارفین کی ضروریات اور بدلتے رجحانات کو اولین ترجیح دی ہے۔ یہ نیا سمارٹ فون V20 SE صارفین کی پسند کو سامنے رکھتے ہوئے تخلیق کیا گیا ہے جس میں نہ صرف ڈیزائن، بلکہ سیلفی کیمرہ اور فون کی پرفارمنس پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
 پاکستان کی نوجوان نسل کے لیے  V20 SEیقیناً ایک بہترین سمارٹ فون ثابت ہوگا۔”

قیمت اور دستیابی:
ویوو کا نیا V20 SE اس وقت پاکستان میں 45,999 روپے کی قیمت پر پری آرڈر کے لیے دستیاب ہے اور 7 نومبر سے مارکیٹ میں فروخت کے لیے دستیاب ہوگا۔ فون دو جاذب نظر رنگوں آکسیجن بلیو اور گریویٹی بلیک میں دستیاب ہے اور دونوں ہی رنگ بے مثل ہیں۔ صارفین نہ صرف اپنی قریبی موبائل مارکیٹ بلکہ daraz پر ویوو کے آفیشل فلیگ شپ سٹور سے بھی اس فون کوخرید سکتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ 11.11سیل کا حصہ بھی بن سکتے ہیں۔ 
ویوو کی جانب سے اس نئے فون کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔ پاکستان میں ویوو کے فون  کی تمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیاV20 SEسمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگر سم کارڈ ون میں اپنی سم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔ 

مزید :

کامرس -