سابق نگران وزیر اعظم بلخ شیر مزاری انتقال کر گئے

سابق نگران وزیر اعظم بلخ شیر مزاری انتقال کر گئے
سابق نگران وزیر اعظم بلخ شیر مزاری انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راجن پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق نگران وزیر اعظم اور بزرگ سیاستدان بلخ شیر مزاری انتقال کرگئے۔ ان کا انتقال طویل علالت کے بعد 92 برس کی عمر میں ہوا، ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے روجھان مزاری میں ادا کی جائے گی۔ وہ مشہور سیاستدان شیر باز مزاری کے بڑے بھائی اور سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے دادا تھے۔وہ مزاری قبیلے کے 22 ویں سردار اور ساتویں میر تھے۔

صدر غلام اسحاق خان کی جانب سے نواز حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد  بلخ شیر مزاری نے پاکستان کے نگراں وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دیں۔ 26 مئی 1993 کو جب سپریم کورٹ نے صدارتی حکم نامے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نواز شریف کو وزیر اعظم کے عہدے پر بحال کیا تو ان  کا نگران وزیر اعظم کے طور پر دور بھی  اچانک ختم ہو گیا۔