26ویں آئینی ترمیم کیخلاف ایک اور درخواست سپریم کورٹ میں دائر

26ویں آئینی ترمیم کیخلاف ایک اور درخواست سپریم کورٹ میں دائر
26ویں آئینی ترمیم کیخلاف ایک اور درخواست سپریم کورٹ میں دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)26ویں آئینی ترمیم کیخلاف ایک اور درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر اور اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی،سپریم کورٹ نے آئینی درخواست کو ڈائری نمبر بھی الاٹ کر دیا ،درخواست  گزاروں میں ایڈووکیٹ منیر احمد بھی شامل  ہیں۔

درخواستگزار وں کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاکہ ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم  ہے،عدلیہ کی آزادی کو سلب کرنے کااختیار پارلیمان کے پاس بھی نہیں۔