امریکی صدارتی انتخاب 2024، ووٹنگ کا آغاز ہو گیا، پہلا نتیجہ جاری 

امریکی صدارتی انتخاب 2024، ووٹنگ کا آغاز ہو گیا، پہلا نتیجہ جاری 
امریکی صدارتی انتخاب 2024، ووٹنگ کا آغاز ہو گیا، پہلا نتیجہ جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکی صدارتی انتخابات میں الیکشن کے دن کی ووٹنگ کا آغاز ہوگیا اور پہلا نتیجہ بھی سامنے آگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق امریکا میں صدارتی انتخابات کے الیکشن کے دن کی ووٹنگ کا آغاز رات نیو ہیمپشائر میں ہوا اور پہلا ووٹ نیو ہیمپشائر کے ایک چھوٹے سے قصبے ڈکسوائل نوچ میں ڈالا گیا۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  ڈکسوائل نوچ میں کل 6 ووٹ رجسٹر تھے جن میں سے ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس دونوں کو 3،3 ووٹ پڑے اور اس طرح نیو ہیمپشائر کے ایک چھوٹے قصبے میں ڈیموکریٹ اور ریپبلکن امیدوار میں مقابلہ برابر رہا۔ 

رپورٹ کے مطابق 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات میں اس قصبے سے جوبائیڈن کو تمام 5 ووٹ ملے تھے جب کہ ٹرمپ ایک بھی ووٹ لینے  میں کامیاب نا ہوسکے تھے۔ امریکی میڈیا کا بتانا ہے کہ ڈکسوائل نوچ قصبے میں امریکا کی تمام دیگر ریاستوں سے قبل رات گئے ووٹنگ کرنے کا آغاز 1960 میں ہوا تھا اور اب یہ ایک روایت ہے۔ 

واضح رہے امریکا میں صدارتی انتخابات آج منعقد ہونے جارہے ہیں اور الیکشن کے دن کی ووٹنگ کا آغاز اب سے چند گھنٹوں بعد باقاعدہ طور پر ہوگا جب کہ ہر ریاست میں ووٹنگ کے آغاز اور اختتام کا وقت الگ الگ ہوسکتا ہے۔

اس کے علاوہ قبل از وقت ووٹنگ کے تحت ہونے والی بیلٹ اور ای میل ووٹنگ کے ذریعے بھی اب تک ایک کروڑ سے زائد امریکی اپنا ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں۔ 

صدارتی  انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے اور کسی بھی امدیدوار کو صدر منتخب ہونے کے لیے 538 الیکٹرورل ووٹ میں سے کم از کم  270 ووٹ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔