معاہدہ کی خلاف ورزی: پی ایچ اے نے کثیر المنزلہ عمارت مسمار کر دی

معاہدہ کی خلاف ورزی: پی ایچ اے نے کثیر المنزلہ عمارت مسمار کر دی
معاہدہ کی خلاف ورزی: پی ایچ اے نے کثیر المنزلہ عمارت مسمار کر دی
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا اور معاہدہ کی خلاف ورزی پر کثیر المنزلہ غیر قانونی عمارت مسمار کر دی۔

 اندرون موچی دروازے میں واقع پی ایچ اے کی ملکیتی جگہ پر ایک باکسنگ اکیڈمی کو 2000 مربع فٹ عمارت تعمیر کرنے کی اجازت دی گئی تھی مگر مالکان نے معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اضافی جگہ پر تعمیرات کر لی تھیں۔ پی ایچ اے نے اکیڈمی کو غیر قانونی تعمیرات ڈھانے کے لیے متعدد نوٹس دیئے تھے جس کے بعد پاسداری میں ناکامی پر پی ایچ اے نے باکسنگ اکیڈمی کے ساتھ معاہدہ منسوخ کر دیا تھا۔

 پی ایچ اے زون ٹو کی ٹیموں نے ہیوی مشینری کے ساتھ آپریشن کیا جس کی نگرانی ڈائریکٹر جنرل محمد طاہر وٹو کے حکم پر اے ڈی جی زیشان نصراللہ رانجھا نے کی۔ پی ایچ اے انفورسمنٹ ونگ اور پولیس کی نفری نے آپریشن میں حصہ لیا۔ اس حوالے سے محمد طاہر وٹو نے کہا کہ تجاوزات اور گرین ایریاز میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔