الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن نے فوادچوہدری کو نوٹس جاری کر دیے۔
فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کل صبح 10بجے ہوگی، ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی توہین الیکشن کمیشن کیس پر سماعت کریں گے،توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس میں فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے،فواد چوہدری کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کیس میں اوپن ٹرائل کی استدعا کی گئی تھی۔واضح رہے کہ کیس2سال سے زیر التوا ہے۔