لاپتہ افراد کمیشن نے 4 ہزار سے زائد مقدمے نمٹا دئیے، جسٹس(ر) جاوید اقبال

    لاپتہ افراد کمیشن نے 4 ہزار سے زائد مقدمے نمٹا دئیے، جسٹس(ر) جاوید اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام باد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین لاپتہ افراد کمیشن جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ 30 ستمبر تک 4 ہزار 140 مقدمات نمٹائے جا چکے ہیں۔ جبری لاپتہ افراد کے کیسز کی تعداد اب 6 ہزار 372 ہو گئی ہے۔چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ 30 ستمبر تک 4 ہزار 140 کیسز نمٹائے جا چکے ہیں جس کے بعد جبری لاپتہ افراد کے کیسز کی تعداد چھ ہزار 372 ہو گئی ہے۔صرف اگست کے مہینے میں انکوائری کمیشن نے 483 سماعتیں کیں۔ لاپتہ افراد کے عزیز واقارب نے بھی جسٹس (ر) جاوید اقبال کی کوششوں کو سراہا۔واضح رہے کہ جاوید اقبال کمیشن کے سربراہ ہونے کے باوجود سرکاری وسائل استعمال کرتے ہیں، نہ تنخواہ لیتے ہیں۔ جاوید اقبال قومی خدمت سمجھ کر لاپتہ افراد کمیشن کی سربراہی کر رہے ہیں۔
جاوید اقبال

مزید :

صفحہ اول -