سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی نئی ڈرامہ سیریل ”کہیں دیپ جلے“ آن ایئر

سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی نئی ڈرامہ سیریل ”کہیں دیپ جلے“ آن ایئر
 سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی نئی ڈرامہ سیریل ”کہیں دیپ جلے“ آن ایئر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (فلم رپورٹر) معیاری ڈرامہ پروڈکشن کرنے والے سیونتھ اسکائی انٹر ٹینمنٹ ایک بار پھر منفرد کہانی پر مبنی ڈرامہ پراجیکٹ ”کہیں دیپ جلے“کے ساتھ ایک بار پھر ٹیلی ویژن سکرین پر ہل چل مچانے آچکا ہے، انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی جانی پہچانی اور مایہ ناز جوڑی عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی نے اپنے ناظرین کے لئے پیار اور نفرت کے رشتوں پر مبنی منفرد کہانی ”کہیں دیپ جلے“پیش کیا ہے، ڈرامے میں نیلم منیر اور رانجھا رانجھا کردی سے شہرت پانے والے عمران اشرف مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ جبکہ دیگر کاسٹ میں علی عباس، نازش جہانگیر، صبا فیصل، صبا حمید، علی انصاری، سید اریض، حماد فاروقی، مدیحہ رضوی، ندا ممتاز، بینا چوہدری، شہزاد مختار اور فرح ندیم شامل ہیں،۔ ڈرامے کی کہانی قیصر حیات نے تحریر کی ہے جبکہ ہدایات صائمہ وسیم نے دیں ہیں، ڈرامے کی کہانی عمران اشرف اور نیلم منیر کے درمیان پیچیدہ تعلقات کی دلچسپ کہانی ہے، ڈرامے کی کہانی معصوم اور خوبصورت ردا کے گرد گھوم رہی ہے، جسے اپنی بھابھی کی وجہ سے پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کی وجہ سے پریشانی کا سامناہے، جو کہ اسے بدنام کرنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتی۔ یاد رہے کہ سیونتھ اسکائی انٹر ٹینمنٹ اپنے ناظرین کے لئے معیاری تفریحی مواد اور منفرد کہانیوں پر مشتمل ڈرامے پیش کرنے میں پیش پیش رہاہے، سیونتھ اسکائی انٹر ٹینمنٹ کے مایہ ناز ڈراموں کی ایک طویل فہرست میں جس میں رمز عشق، ڈر خدا سے، میرے محسن، شاہ رخ کی سالیاں، ڈولی ڈارلنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ میرا رب وارث، پیا نام کا دیا، بھروسہ پیار تیار حال ہی میں اپنے اختتام کو پہنچے ہیں۔

مزید :

کلچر -