شہرقائد کے باسیوں کے لیے پراپرٹی ٹیکس میں کمی کا فیصلہ

 شہرقائد کے باسیوں کے لیے پراپرٹی ٹیکس میں کمی کا فیصلہ
 شہرقائد کے باسیوں کے لیے پراپرٹی ٹیکس میں کمی کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں کورونا اور شدید بارشوں کے سبب پراپرٹی ٹیکس میں رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق ڈی جی ایکسائز جنرل شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ پراپرٹی میں 5فیصد ریبیٹ کی مدت میں ڈیڑھ ماہ کی توسیع کی گئی ہے ،فیصلہ کراچی میں شدید بارشوں اور کورونا کے باعث کیا گیا ہے۔ ڈی جی ایکسائز کا کہنا تھا کہ کراچی میں پراپرٹی ٹیکس میں رعایت 30ستمبر سے بڑھا کر 15نومبر کر دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ کورونا کے باعث کاروبار متاثر ہونے کے بعد کراچی میں شدیدبارشوں کے سپیل نے شہریوں کے نقصان کو دگنا کر دیا ، جس کے باعث حکومت نے پراپرٹی ٹیکس میں رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ 

مزید :

قومی -