ڈسٹرکٹ بار ملتان،صدر،جنرل سیکرٹری میں کشیدگی بڑھ گئی،بینک اکاؤنٹ فریز کرنے کیلئے بینک کو خط

      ڈسٹرکٹ بار ملتان،صدر،جنرل سیکرٹری میں کشیدگی بڑھ گئی،بینک اکاؤنٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (خصو صی رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے عہدیداران میں وکلا چیمبرز کو لے کر جھگڑا جاری ہے۔ گزشتہ روز بھی صدر بار سید یوسف اکبر نقوی کی جانب سے(بقیہ نمبر13صفحہ6پر)
 ڈسٹرکٹ بار کے بینک اکانٹ کو فریز کرنے کے لیے آپریشن منیجر نیشنل بینک مین برانچ چوک کچہری ملتان کو خط لکھا گیا جس میں کہا گیا کہ نئے بلاک کی تعمیر کے حوالے سے ڈسٹرکٹ بار نے ایک اکانٹ کھلوایا تھا لیکن یہ معاملہ پنجاب بار کونسل میں بھیجا جا چکا ہے اور اس کے فیصلے تک اس اکانٹ کا آپریشن معطل کیا جائے دوسری جانب ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکرٹری اسامہ بہادر بلوچ دیگر وکلا رہنماں اور حمایتیوں کے ہمراہ بینک پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ اکانٹ کا آپریشن معطل نہیں کیا گیا اور وہ چیمبرز کی تعمیر کے لئے امیدواروں کی جانب سے رقم جمع کرا سکتے ہیں  جس پر جنرل سیکرٹری بار لائبریری میں  قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے امیدواروں سے چیمبرز کی فیس وصول کرتے رہے۔ دریں اثنا صدر بار نے سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ بار محمد عامر نے چیمبرز کی قرعہ اندازی پر استعمال ہونے والے کمپیوٹر، سکروٹنی کو حوالے کرنے کا حکم دیتے ہوئے چارج چھوڑ کر خواجہ محمد علی کے سپرد کرنے کی ہدایت کی ہے۔
معطل