گھر کے باغیچے کو نقصان پہنچانے کا الزام، لاہور میں بااثر فیملی نے خاتون کے کپڑے پھاڑ کر بیٹے کے سامنے برہنہ کردیا

گھر کے باغیچے کو نقصان پہنچانے کا الزام، لاہور میں بااثر فیملی نے خاتون کے ...
گھر کے باغیچے کو نقصان پہنچانے کا الزام، لاہور میں بااثر فیملی نے خاتون کے کپڑے پھاڑ کر بیٹے کے سامنے برہنہ کردیا
سورس: Twitter/Screengrab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں مبینہ طور پر گھر کے باغیچے کو نقصان پہنچانے پر بااثر فیملی کے افراد نے ایک خاتون کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا اور کپڑے پھاڑ کر بیٹے کے سامنے اسے برہنہ کر دیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق یہ واقعہ مسلم ٹاﺅن کے علاقے میں پیش آیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیملی کے افراد متاثرہ خاتون کو گھر کے باہر گھسیٹ رہے ہوتے ہیں اور مارپیٹ رہے ہوتے ہیں۔
یہ ویڈیو صحافی سید عمران شفقت نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ہے جس میں وہ بتاتے ہیں کہ یہ واقعہ 10فیض روڈ نیومسلم ٹاﺅن میں صبح 11بج کر 43منٹ پر ہوا۔ مبارک بٹ مرحوم کے بیٹے نے گھر کے آگے سرکاری جگہ پر قبضہ کرکے لان بنا رکھا ہے۔ اس لان کو نقصان پہنچانے کے جرم میں اس ماں بیٹے کے ساتھ یہ سلوک کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کا کم عمر بیٹا اپنی ماں کو بچانے کی کوشش کرتا ہے تاہم ناکام رہتا ہے بلکہ بااثر فیملی اسے بھی بری طرح پیٹ ڈالتی ہے۔ کچھ دیر بعد راہگیر مداخلت کرکے خاتون اور اس کے بیٹے کی گلوخلاصی کراتے اور کپڑا دے کر خاتون کا بدن ڈھانپتے ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے پر آئی جی پنجاب نے اس واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور لاہور پولیس کو ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔