آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں اساتذہ کا دن منایا گیا

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں اساتذہ کا دن منایا گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں اساتذہ کا دن منایا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں اساتذہ کا دن منایا گیا، یہ سلسلہ اساتذہ کی گراں قدرخدمات کے اعتراف میں سال1994ء سے شروع ہوا۔

استاد کسی بھی معاشرے کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اسی لیے اُن کی خدمات کو سراہنے کیلئے ہرسال 5 اکتوبر کو اساتذہ کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اساتذہ جس مقدس پیشے  سےوابستہ ہیں اس حوالے سے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لئے دنیا بھر میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔

اساتذہ کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ اپنے استادوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان سویٹ ہوم میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پاکستان سویٹ ہوم کے اساتذہ نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر طلباء طالبات نے ٹیبلو پرفارمنس اور تقاریر پیش کرکے قوم کے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا۔
 

مزید :

قومی -