اساتذہ انتہائی محدود وسائل میں شاندار خدمات انجام دے رہے ہیں،گورنر سندھ
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )ورلڈ ٹیچر ڈے پر سندھ کے گورنر کامران خان ٹیسوری نے اپنا پیغام جاری کیا ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ اساتذہ کے لیے گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے ہیں۔ ورلڈ ٹیچر ڈے پر اساتذۂ کرام کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ ملک و قوم کی ترقی میں اساتذہ کے کردار کو فراموش نہیں کر سکتے۔ پاکستانی اساتذہ انتہائی محدود وسائل میں شاندار خدمات انجام دے رہے ہیں۔