وزیر اعلی خیبر پختونخواعلی امین گنڈا پور کی گرفتاری کا حکم آگیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ۔
جیو نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسین زیدی نے تھانہ بارہ کہو میں درج مقدمے کی سماعت کی اور اس دوران غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کے کیس میں علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔
سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ علی امین گنڈا پور متعدد بار عدالتی طلبی کے باوجود عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے حکم دیا کہ علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے آئندہ سماعت میں پیش کیا جائے اور کیس کی سماعت کو 12اکتوبر تک ملتوی کردیا۔