خیبرپختونخوا ہاؤس میں سیدھی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی،اچانک ہلہ بولاگیا،ترجمان

خیبرپختونخوا ہاؤس میں سیدھی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی،اچانک ہلہ ...
خیبرپختونخوا ہاؤس میں سیدھی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی،اچانک ہلہ بولاگیا،ترجمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان فراز مغل کا علی امین گنڈاپور کے رابطے سے باہر ہونے کے حوالے سے کہنا ہے کہ کسی کو نہیں معلوم کون کہاں ہے، ہمیں بڑی مشکل سے کے پی ہاؤس سے نکلنے کا موقع ملا ہے۔

آج نیوز کے مطابق علی امین گنڈاپور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ علی امین نے ڈی چوک میں احتجاج ریکارڈ کرایا، وہ کارکنوں کو لے کر کے پی ہاؤس چلے گئے، انہوں نے کارکنوں کو خیبرپختونخوا ہاؤس بلایا تاکہ وہ کچھ کھا پی سکیں، لیکن کے پی ہاؤس پر اچانک ہلہ بولا گیا۔

فراز مغل نے کہا کہ دھرنا اور احتجاج ختم کیا جاچکا تھا اور کارکنوں کو گھروں کو جانے کا کہا گیا تھا، لیکن کے پی ہاؤس ہمارا گھر ہے جس کا تقدس پامال کیا گیا ہے، خیبرپختونخوا ہاؤس میں سیدھی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی، کسی کو نہیں معلوم کون کہاں ہے بڑی مشکل سے وہاں سے نکلنے کا موقع ملا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -