بیگم کلثوم نواز کی 11ستمبر کو برسی
خانیوال (نمائندہ پاکستان)سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی 6ویں برسی 11ستمبر کو منائی جائیگی وہ 29مارچ1950کو لاہور کے کشمیری گھرانہ میں (بقیہ نمبر29صفحہ7پر)
پیداء ہوئیں اور1999 سے 2002تک مسلم لیگ ن کی صدر بھی رہیں انہیں 3 بار خاتون اول رہنے کا اعزاز بھی حاصل رہا ہے 11ستمبر 2018کو لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دنیائے فانی سے کوچ کرگئیں