کراچی، نشے میں دھت اہلکار نے پولیس وین پل سے دے ماری
کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کی پولیس نشے میں گاڑی چلانے لگی، مبینہ طور پر شراب کے نشے میں دھت پولیس ڈرائیور نے گاڑی پل سے جا ٹکرائی۔
آج نیوز کے ذرائع کے مطابق رات گئے گزری کے علاقے پنجاب کالونی فلائی اوور کے قریب نشے میں چور پولیس اہلکار نے پولیس وین پل سے دے ماری، جس کے نتیجے میں پولیس موبائل میں سوار 2 سے زائد اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ حادثے میں پیچھے سے آتی 2 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
شہریوں کے مطابق پولیس اہلکار ڈرائیور کو نشے میں چور تھا اور تیز رفتاری کے ساتھ ڈرائیونگ کر رہا تھا۔