این جی اوز کی غیر ملکی فنڈنگ کی نگرانی کا فیصلہ

این جی اوز کی غیر ملکی فنڈنگ کی نگرانی کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آ باد ( نیوز ڈیسک ) ملکی اور بین الاقوامی این جی اوز کی غیر ملکی فنڈنگ کی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی حکو مت نے ملکی اور بین الاقوامی این جی او ز کی فارن فنڈ نگ کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کابینہ کی خصوصی کمیٹی قائم کردی ہے۔

"جنگ " کے مطابق اس 6 رکنی کمیٹی کے کنوینر وزیر قانون و انصاف سنیٹر اعظم نذیر تارڑ ہوں گے ۔ دیگر ممبران میں سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن ،سیکرٹری خا ر جہ امور ، سیکرٹری وزارت داخلہ ،سیکرٹری فنا نس ڈویژن اور سیکرٹری قانون ا نصاف شامل ہیں۔ کابینہ ڈویژن نے کمیٹی کے قیا م کا نو ٹیفیکیشن جا ری کردیا ہے۔کمیٹی کی3 رکنی ٹی او آرز ( دائرہ کار) بھی جاری کردی گئی ہیں۔ کمیٹی ان چینلز کا جائزہ ( Review) لے گی جن کے ذ ریعے قومی اور بین الا قوامی این جی اوز کو فارن فنڈنگ ملتی ہے۔