بیرون ممالک جیلوں میں کتنے ہزار پاکستانی قید و بند کی مصیبتیں برداشت کر رہے ہیں ۔۔؟ حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں

بیرون ممالک جیلوں میں کتنے ہزار پاکستانی قید و بند کی مصیبتیں برداشت کر رہے ...
بیرون ممالک جیلوں میں کتنے ہزار پاکستانی قید و بند کی مصیبتیں برداشت کر رہے ہیں ۔۔؟ حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آ باد (خصوصی رپورٹ)بیرون ممالک جیلوں میں کتنے ہزار پاکستانی قید  و بند کی مصیبتیں برداشت کر رہے ہیں ۔۔؟ اس حوالے سے حیران کن تفصیلات سامنے آ ئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بیرون ممالک جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلا ت قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی ہیں ، دستاویز کے مطا بق 88ممالک میں 19ہزار997 پاکستانیوں کا بیرون ملک جیلوں میں قید ہونے کا انکشاف ہو اہے۔

"جنگ " کے مطابق  بیرون ملک جیلوں میں 2 خواتین سمیت سزائے موت کے 68پاکستانی قیدی پابند سلاسل ہیں بیرون ملک جیلوں میں سزائے موت کے 68 پاکستانی قیدی بھی شامل ہیں ان میں 2 خواتین بھی ہیں۔ پاکستانی قیدیوں کو دہشت گردی ،قتل اور منشیات سمگلنگ پر سزائے موت سنائی گئی۔ یہ اعداد وشمار وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی کو تحر یری جواب میں بتائی ۔ ہانگ کانگ میں194‘متحدہ عرب امارات میں 5292 ،سعودی عرب میں 10432پاکستانی جیلوں میں قید ہیں۔