مسلم لیگ(ن) کے راہنماؤں کی بیدیاں میں مردم شماری ٹیم پر حملے کی مذمت

مسلم لیگ(ن) کے راہنماؤں کی بیدیاں میں مردم شماری ٹیم پر حملے کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کے راہنماؤں اور لاہور کی مختلف یونین کونسلوں کے چئیرمینوں عارف حمید بٹ ‘ اجمل ہاشمی اور جنرل کونسلر محمد اقبال نے پاک فوج کے بہادر جوانوں اورمردم شماری کی ٹیم پر خود کش حملے کی شدید الٖفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے اس حملے کا بنیادی مقصد مردم شماری کے عملے میں خوف ہراس پیدا کرنا تھا لیکن مردم شماری کا عملہ دہشتگردوں کے ایسے گھناؤنے فیل سے گھبرانے والا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں مزید تیزی آئے گی دہشتگردوں کا ایجنڈا ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو روکنا اور قوم میں خوف ہراس پھیلانا ہے لیکن پاکستان کے مسلح سیکیورٹی اداروں کے جوان دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں اور پاکستانی قوم بھی ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔