خواتین کو حقوق دیئے بگیر کوئی بھی جدوجہد کامیابی نہیں ہو سکتی:شازیہ اورنگزیب

خواتین کو حقوق دیئے بگیر کوئی بھی جدوجہد کامیابی نہیں ہو سکتی:شازیہ اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر )عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی رہنما اور سابق ایم پی اے شازیہ اورنگزیب نے کہا ہے کہ اے این پی ہمیشہ سے خواتین اور مردوں کی برابری پر یقین رکھتی ہے اور خواتین کوعملی سیاست میں کردار ادا کرنے کیلئے تیار کرنے کا سہرا فخر افغان باچاخانؒ کے سر ہے جنہوں نے خدائی خدمتگار تحریک کے ذریعے خواتین کو میدان عمل میں نکلنے کی تعلیم دی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے باچا خان مرکز میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر عائشہ خان نے اپنے خاندان سمیت اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا ،صوبائی ترجمان ہارون بشیر بلور نے عائشہ خان کو سرخ ٹوپی پہنائی، اس موقع پر صوبائی جائنٹ سیکرٹری شگفتہ ملک، خدیجہ سردار، صوبائی کونسل کی ممبرسلیمہ جہانگیر، اے این پی سٹی کے صدر ملک غلام مصطفی اور جنرل سیکرٹری سرتاج خان بھی موجود تھے،شازیہ اورنگزیب نے عائشہ خان کو پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی ، انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی میں خواتین کا کردار خصوصی اہمیت کا حامل ہے ‘ خواتین کو حقو ق دئیے بغیر کوئی بھی معاشرہ اور ملک ترقی نہیں کر سکتا ‘ عوامی نیشنل پارٹی شروع دن سے ہی صنفی امتیاز کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے اورپارٹی میں خواتین کی شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اے این پی پر اعتماد کرتی ہیں ‘ انہوں نے کہاکہ اے این پی نے اپنے دور حکومت میں خواتین کی فلاح وبہبود کیلئے مختلف منصوبے شروع کئے جن کے ثمرات کے باعث آج خواتین نہ صرف اپنے پیرو ں پر کھڑی ہیں بلکہ معاشرے کی ایک فعال اکائی کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہیں ‘ انہوں نے کہا کہ اے این پی نے اپنے دور میں جو اہم کارنامے انجام دیئے ہیں اُن سے خواتین کو ترقی کے دھارے میں شامل کرنے میں خاطر خواہ کامیابی ملی ‘ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین اگر اپنے حقوق کیلئے مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں تو نہ صرف ترقی کی راہیں کھلیں گی بلکہ ایک مثالی معاشرہ کی تشکیل بھی ممکن ہو سکے گی ‘ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ خواتین کو مردوں کے برابر حقوق دیئے ہیں ‘ اور یہی وجہ ہے کہ خواتین نے ہر دو ر میں اے این پی پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے ‘انہوں نے کہاکہ پختون خواتین نے ہر دور میں مردوں کے شانہ بشانہ جدوجہد کی ہے جو تاریخ کا انمٹ باب ہے ‘ انہوں نے کہا کہ خواتین کو حقوق دیئے بغیر کوئی بھی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکتی ‘ اس لئے اے این پی تنظیمی سطح پر خواتین کو زیادہ سے زیادہ نمائندگی دیتی ہے ‘ انہوں نے خواتین سے اپیل کی کہ پختون قوم کے بہتر مستقبل کیلئے پارٹی قائد اسفندیار ولی خان اور اے این پی کے ہاتھ مضبوط کریں ‘۔