میں اس کی جان بچانے کے لئے اپنے جسم کا ایک حصہ عطیہ کر دوں گا ،بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ہیرو عرفان خان کے اعلان نے سب کو حیران کر دیا

میں اس کی جان بچانے کے لئے اپنے جسم کا ایک حصہ عطیہ کر دوں گا ،بھارتی فلم ...
میں اس کی جان بچانے کے لئے اپنے جسم کا ایک حصہ عطیہ کر دوں گا ،بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ہیرو عرفان خان کے اعلان نے سب کو حیران کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف مسلمان اداکار عرفان خان نے کہا ہے کہ ونود کھنہ کی بیماری کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبروں کو سن کر انہیں سخت جھٹکا لگا ہے ، ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں ،اگر ونود کھنہ کی جان بچانے کے لئے انہیں اپنے جسم کو کوئی حصہ عطیہ کرنا پڑا تو فوری کر دوں گا ۔

مزید پڑھیں:ماضی کے اداکار ونود کھنہ آج کل کن حالات میں ہیں ،جان کر آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا

بھارتی نجی ٹی وی ’’اے بی پی نیوز ‘‘ کے مطابق معروف بھارتی اداکار عرفان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’ہندی میڈیم ‘‘ کے ٹریلیر کی لانچنگ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر ونود کھنہ کی بیماری کی حالت میں تصویر دیکھ کر وہ سکتے کی حالت میں ہیں ،میری تمام نیک خواہشات اور دعائیں ونود کھنہ کے ساتھ ہیں ،میں دعاگو ہوں کہ ونود کھنہ جلد صحت یاب ہو جائیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو ونود کھنہ کی جان بچانے کے لئے وہ اپنے جسم کو کوئی سا بھی حصہ اس عظیم اداکار کے لئے عطیہ کر دوں گا ۔انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ونود کھنہ پوری بھارتی فلم انڈسٹری میں سب سے بہترین شخص ہیں ۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا میں ونود کھنہ کی ہسپتال میں لی گئی ایک ایسی تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ مریضوں کے خصوصی لباس میں اپنے بیٹے اور بیوی کے ساتھ کھڑے تھے ،ونود کھنہ اس تصویر میں انتہائی کمزور دکھائی دے رہے تھے اور کسی کے لئے بھی انہیں اس حالت میں پہچاننا مشکل ہوگا ۔

مزید :

تفریح -